منگلورو30؍دسمبر(ایس او نیوز) منگلورو پانمبور علاقے کے اسسٹنٹ کمشنرآف پولیس کی حیثیت سے راجیندرا کے ٹراانسفر کے بعد اس خالی اسامی پرنئے اے سی پی کے طور پر شرینواس گوڈا کا تقرر عمل میں آیا ہے۔
چنارائے پٹن کے رہنے والے شرینواس گوڈا نے بنگلورو سے ’الیکٹرانکس اینڈ کمیونی کیشن‘ شعبے میں انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی ہے۔ وہ 2016کے آئی پی ایس بیاچ سے تعلق رکھتے ہیں۔ وجیاپور میں پروبیشنری میعادختم کرنے کے بعد ان کا تقرر حیدرآباد میں دوسرے مرحلے کی تربیت مکمل کی ہے ۔ شرینواس گوڈا نے منگلورو شمال کے انچارج اے سی پی منجو ناتھ شیٹی سے اپنے علاقے کا چارج لیا۔